• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا شفاف ریکارڈ، ایس ای سی پی نے ڈیجیٹل یو بی او، رجسٹری نظام متعارف کرادیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کی شرط پوری کرتے ہوئے ایس ای سی پی نےکمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا شفاف ریکارڈ یقینی بنانے کے لئے ڈیجیٹل، یو بی او، رجسٹری نظام متعارف کرا دیا،اس نظام کے نفاذ سے کمپنیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں، منی لانڈرنگ یا دیگر غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں بھی مدد ملے گی اور ریگولیٹری نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا،تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کی حقیقی ملکیت کا شفاف ریکارڈ رکھنے کے لئے، ڈیجیٹل الٹی میٹ بینیفیشل اونرشپ (UBO) رجسٹری متعارف کرا دی ہے، ذرائع کے مطابق یہ نظام آئی ایم یف کی شرائط میں شامل ہے ۔ ڈیجیٹل یو بی او رجسٹری کمپنیوں کی ریگولیٹری نگرانی کو مؤثر بنانے اور غیر قانونی مقصد کے لئے کمپنیوں کے استعمال کی روک تھام میں معاون ہو گی۔
ملک بھر سے سے مزید