اسلام آباد( تنویر ہاشمی) قومی اسمبلی کے اجلاس کےآغاز میں ہی اپوزیشن نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر احتجاج کیا، اپوزیشن کے ارکان نے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر نعرے لگائے ، ارکان نے پیٹرول کی قیمت میںاضافے کے خلاف نعروں پر مبنی بینر بھی اٹھائے ہوئے تھے تاہم اپوزیشن ارکان نے مختصر احتجاج کیا اور بعد ازاں اپنی نشستوں پر جاکر بیٹھ گئے ، قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر کی زیر صدارت شروع ہوا ، ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات میں سوال وجواب لیے گئے۔