کراچی میں آئندہ ہفتے سے ڈبل ڈیکر بسیں اور نئی ای وی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ امید ہے ڈبل ڈیکر اور نئی ای وی بسیں آئندہ ہفتے تک کراچی پہنچ جائیں گی۔
شرجیل میمن نے کہا کہ دسمبر تک ای وی ٹیکسی شروع کرنا اور مزید 500 بسیں لاناچاہتے ہیں۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے ٹرانسپورٹ حکام کو نئے بس روٹس کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ یلو لائن بی آر ٹی جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔