• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین و اسرائیل کیلئے امن اور ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں: سعودی ولی عہد

تصویر، اے ایف پی
تصویر، اے ایف پی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن اور ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب، فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن چاہتے ہیں۔ ایران جوہری معاہدے کے لیے بھی اپنا بہترین کام کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ابراہیمی معاہدے پر بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ہو گیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ایف 35 لڑاکا طیارے خریدے گا، ایف 35 طیارے اسرائیل کی طرح سعودی عرب کے لیے بھی ہیں۔

ڈونلڈٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی ہر بھی معاہدہ کریں گے ۔

صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رُکوانے کا ذکر کیا۔

اس سے پہلے شہزادہ محمد بن سلمان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر صدر ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا ، امریکی طیاروں نے سعودی ولی عہد کو سلامی دی۔

امریکی صدر نے کہا کہ میری حکومت میں امریکا ترقی کی بلندیوں پر جا رہا ہے، میرے آنے کے بعد امریکا میں سرمایہ کاری میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب نے امریکا میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا کہا ہے، امریکا میں سعودی سرمایہ کاری اس سے زیادہ بھی ہوسکتی ہے۔

اس موقع پر محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی امن میں صدر ٹرمپ کا کردار قابل تعریف ہے، امریکا میں سعودی سرمایہ کاری ایک کھرب ڈالر تک بڑھائیں گے۔

ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے میڈیا سے گفتگو کی۔

اس موقع پر ٹرمپ سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ خاشقجی کے قتل سے متعلق سعودی ولی عہد کچھ نہیں جانتے تھے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد انسانی حقوق کے معاملے میں حیرت انگیز ہیں، سعودی عرب کو ایڈوانس چپس کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ میرا خاندانی کاروبار سے کوئی لینا دینا نہیں، شام میں شاندار پیشرفت ہوئی ہے، سعودی ولی عہد نے شام پر سے پابندیاں ہٹانے کا کہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا میں بدترین مہنگائی ہوئی ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ صحافی خاشقجی کے قتل کی خبر بہت افسوسناک تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید