• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی ماسکو میں صدر پوٹن سے ملاقات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) رکن ممالک کے سربراہان حکومت بھی شریک تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روسی صدر پوٹن نے اس موقع پر تمام رہنماؤں کا خیر مقدم کیا، ہم خطے میں اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم نے روسی ہم منصب  الیگزی اوورچک سے بھی وفد کی شکل میں ملاقات کی۔

قومی خبریں سے مزید