• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: عازمین حج کو جدہ لے جانے کیلئے آپریشن کا آغاز کر دیا گیا

سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر ایئر پورٹ سے عازمین حج کو جدہ لے جانے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، سکھر سے بذریعہ کراچی تقریبًاایک ہزارافراد حج کی سعادت کے لئے روانہ ہوں گے۔ پہلی حج پرواز  154عازمین حج کو لے کر سکھر سے کراچی کے لئے روانہ ہوئی جہاں سے عازمین حج دوسری پرواز کے ذریعے جدہ روانہ ہوں گے۔سکھر ایئرپورٹ پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے عازمین حج کو الوداع کیا ۔ایئرپورٹ پر عازمین حج نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی اہلیہ کی صحت یابی کے لئے خصوصی  دعائیں کیں۔حج آپریشن 6اگست سے 13اگست تک جاری رہے گا۔کمشنر سکھر محمد عباس بلوچ کے مطابق حج کمپلیکس سکھر میں عازمین حج کے لیئے پینے کے صاف پانی کے ساتھ صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔ محکمہ صحت کی جانب سے عازمین حج کو مختلف بیماریوں کی ویکسینیشن کا عمل روانگی سے قبل مکمل کیا گیا تھا، عازمین حج کے لئے تمام ضروری ادویات کی فراہمی اور حج کمپلیکس میں ایمبولینسز کی موجودگی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین