• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکستگی ……

ہر شکستہ شخص، جو آج تمہارے رابطے میں آئے،

اُسے کوئی نہ کوئی تحفہ ضرور پیش کرو۔

یہ مت سوچو کہ تمہاری جیب خالی ہے، اور تم کنگال ہو،

سچ تو یہ ہے کہ تمہارے پاس اُنہیں دینے کو بہت کچھ ہے،

جیسے سڑک سے گزرتے کسی اجنبی کیلئے ایک دعا،

جیسے کسی اپنے کیلئے ایک مسکراہٹ،

کسی بزرگ کیلئے احترام، کسی بچے کیلئے پیار،

ہر شکستہ شخص کو ایک تحفہ ضرور پیش کرو،

چاہے وہ بدھا کا قہقہہ ہو، سقراط کا کوئی قول ہو،

مارکیز کی کتاب، یا کافکا کی ایک کہانی۔

جو اس شکستہ سماج کو،

پھر سے جوڑ دے۔

تازہ ترین