پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عوام کے مفاد میں نہیں بلکہ آئین سے متصادم ہیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران ذاتی مفادات کے لیے ایسی ترامیم لا رہے ہیں، پوری اسمبلی ایک بھی ایسا بل نہیں دکھا سکتی جو عوام کو ریلیف دینے کے لیے منظور کیا گیا ہو۔
بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں بلکہ اشرافیہ کی نمائندہ ہے۔