وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جمیل احمد خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ایوانِ صدر اسلام آباد نے جمیل احمد خان کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لندن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد یوٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈیئر راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کر لیا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے گاؤں عیسوڑی میں واقع مدرسے میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 بچے شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کے دورے کے دوران ڈاکٹر کے بریفنگ نہ دینے پر لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے وضاحت طلب کر لی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان بھیجا جانے والا یو این کا امدادی قافلہ ہماری سائیڈ سے کلیئر ہے، یہ طالبان پر ہے کہ وہ اس امدادی قافلے کو وصول کرتے ہیں یا نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اڈیالہ سے صوبہ چلایا جارہا ہے، سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے۔ سیکریٹری پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، دریا سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے موسم سرما کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ یہ غیرقانونی عمل ہے، ہم آج عدالت سے لیٹ ہوئے تو غیرحاضری لگادی گئی۔
پاکستانی وزارتِ مذہبی امور نے عوام کو سعودی عرب میں ملازمتوں کی پیشکش کرنے والی جعلی کمپنی سے خبردار کر دیا۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔
عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گواہوں کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ سنایا گیا ہے۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اورجنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
جسٹس عدنان اقبال نے ریمارکس دئیے کہ رات کے وقت ایئر پورٹ جانے والے شہری کا پرس، فون اور جان بھی جاسکتی ہے، حکومت کو قانون سازی کرتے وقت تمام پہلوؤں کو دیکھنا چاہیے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے ساتھ جو سیاسی جماعت شامل تھی اس کا احتساب ہو رہا ہے، اب بنیاد رکھ دی گئی ہے کہ پاکستان سے بڑا کوئی نہیں ہے۔
4 الزامات ثابت ہونے پر آج سابق فوجی افسر فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔