راولپنڈی کے قریب کہوٹہ آزاد پتن روڈ پر مسافر گاڑی دریا میں گر گئی، ریسکیو اہلکاروں نے 3 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے، دریا سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث گاڑی ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل کر دریا میں گری۔