• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ و رونالڈو کو ’گوٹ‘ قرار دیدیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

امریکی صدر نے منگل کو سعودی ولی عہد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، تاہم اس تقریب میں سعودی کلب النصر کے پرتگالی فٹ بالر رونالڈو توجہ کا مرکز بنے رہے۔

دورانِ تقریب ٹرمپ نے اپنی تقریر میں فٹ بالر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’رونالڈو کا شمار ان میں ہوتا ہے جو دنیا میں تبدیلی لانے والوں میں سے ایک ہیں۔ میرا چھوٹا بیٹا بیرن ٹرمپ ان کا بہت بڑا مداح ہے‘۔

انہوں نے اس تقریب میں شرکت پر رونالڈو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ اب میرا بیٹا اپنے والد کا مزید احترام کرے گا‘۔

بعدازاں گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ اور رونالڈو کی ویڈیو جاری کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پوسٹ نے اپنی پوسٹ میں دونوں کو ’گوٹ‘ (GOAT) کہہ کر مخاطب کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ’سی آر 7‘ اور ’45/47‘ بھی لکھا۔


دوسری طرف رونالڈو نے بھی اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مذکورہ تقریب میں مدعو کیے جانے پر امریکی صدر اور امریکی خاتونِ اول کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب کے پاس لوگوں کو دینے کے لیے کچھ نہ کچھ ہے، میں اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ نسلِ نو ہم سے متاثر ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید