• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری تلخی اسی وجہ سے ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری نہیں ہو رہی، سہیل آفریدی

وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ان کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، انہوں نے کل کہا کہ دھاندلی نہیں ہونی چاہیے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میری تلخی اسی وجہ سے ہے کہ آئین و قانون کی پاسداری نہیں ہو رہی، میری تلخی غیر آئینی و غیر قانونی نہیں ہے،  میں کوئی دھمکی یا ایسا لہجہ استعمال نہیں کر رہا جو قانون و آئین کے دائرے سے باہر ہو، اگر کوئی قانون پر عمل نہیں کر رہا تو اسے تھوڑے تلخ لہجے میں سمجھائيں،  میں یہی کر سکتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم کو پہلے دن ہی درخواست کی تھی کہ کچھ کریں اور مجھے ملنے دیں، جو جواب ملا اس کے بعد مناسب نہیں سمجھا کہ ان کو دوبارہ بتاؤں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی، کیس کی سماعت کل دن 12 بجے ہو گی۔

سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن ایکٹ اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سماعت ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے این اے 18 سے امیدوار سحر ناز عمر ایوب کو بھی پیشی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید