• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر تعلیم پنجاب نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج طالبعلم کو سونپ دیا

اسکرین گریب : ایکس
اسکرین گریب : ایکس 

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات  نے بچوں کے عالمی دن پر اپنے عہدے کا چارج طالبعلم کو سونپ دیا، طالبعلم ابوذر وزیر تعلیم کی گاڑی میں مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر میں داخل ہوا۔

محکمہ تعلیم کے سینئر افسران نے ایک دن کے وزیر تعلیم پنجاب کا استقبال کیا، ایک دن کے وزیر تعلیم طالب علم ابوذر نے اجلاس کی صدارت کی، وزیر تعلیم کی عدم موجودگی میں تمام سرگرمیوں کی نگرانی طالبعلم کے سپرد رہی۔

طالبعلم نے محکمہ تعلیم کے حکام کے ساتھ اجلاسوں میں بھرپور حصہ لیا،  ایک دن کے وزیر تعلیم نے تعلیمی معاملات پر بھی بریفنگ لی، ہدایات بھی جاری کیں، طالبعلم ابوذر نے مختلف امور کی بہتری پر محکمہ کے افسران سے مشاورت کی۔

ایک دن کے وزیر تعلیم ابوذر نے پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا کو بھی بریفنگ دی۔

قومی خبریں سے مزید