• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز: اسحاق ڈار کی سیکریٹری جنرل نیٹو سے ملاقات

فوٹو: سوشل میڈیا، دفتر خارجہ
فوٹو: سوشل میڈیا، دفتر خارجہ

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز میں سیکریٹری جنرل نیٹو مارک روٹے سے ملاقات کی ہے۔

اسحاق ڈار کی نیٹو ہیڈ کوارٹرز آمد پر سیکریٹری جنرل نیٹو نے ان کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں خطے کی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی سلامتی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے مذاکرات و سفارت کاری کے ساتھ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کو پرامن، مستحکم اور خوش حال بنانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور نیٹو کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ کی ہنگری کے ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہنگری کے ہم منصب پیٹر سیجارٹو سے بھی ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات یورپی یونین انڈو پیسیفک فورم کے موقع پرہوئی، فریقین نے سیاسی، معاشی، تجارتی، ثقافتی اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور ہنگری نے خطے اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اسٹائپینڈیئم ہنگیرکوم پروگرام 2026 تا 2028 کے ایم او یوکی تجدید پر دستخط کیے، جس سے پاکستانی طلبہ کیلئے ہنگری میں اسکالرشپ مواقع میں اضافےکی راہ ہموار ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ نے زیرالتوا معاہدوں کی جلد تکمیل کیلئے قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

قومی خبریں سے مزید