• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 4 بھتا خور گرفتار، موبائل فون سے شواہد برآمد

کراچی میں ایس آئی یو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے بھتا مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے بھتے کے لیے فون کرنے والے مرکزی ملزم سمیت چار بھتا خور گرفتار کرلیے۔

موبائل فون سے بھتا خوروں کے خلاف شواہد برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے کار شوروم اور ماربل فیکٹری کے مالک سے بھتا مانگا تھا۔

اطلاعات کے مطابق فون کال بین الاقوامی نمبر سے کی گئی تھی، فیکٹری مالک کو دو گولیاں ایک پارسل میں بھیجی تھیں۔

قومی خبریں سے مزید