• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل لرننگ پروگرام سندھ میں جاری، مراد علی شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل لرننگ پروگرام سندھ میں جاری ہے، تھرڈ پارٹی جائزے میں پروگرام کی شاندار کارکردگی کی تصدیق ہوئی۔

کراچی میں ایکسلیریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام کی تقریب سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ گیم بیسڈ لرننگ سے خواندگی و عدد شناسی میں واضح بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق حکومت کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو تعلیم دی جائے، ہمیں اسکول سے باہر ہر بچے کو ڈیجیٹل مائیکرو اسکول میں شامل کرنا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ایکسلیریٹڈ ڈیجیٹل لرننگ پروگرام اگست 2023ء میں شروع ہوا جس کا موضوع ہے مل کر ترقی کی جانب بڑھیں، سندھ کو متحرک کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اے ڈی ایل پی کا مقصد دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کی مساوی رسائی کو یقینی بنانا ہے، اسکول سے باہر ہر بچے کو ڈیجیٹل مائیکرو اسکول میں شامل کرنا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اے ڈی ایل پی میں 53.49 فیصد لڑکیاں اور46.51 فیصد لڑکے شامل ہیں، پروگرام نے تمام اہداف، سنگ میل اور ٹائم لائنز مکمل کی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید