• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول و عسکری اداروں میں باہمی تعاون کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ معاشی استحکام، موسمیاتی مطابقت اور پائیدار ترقی اب قومی سلامتی کے بنیادی ستون ہیں اور ان کے لئے سول و عسکری اداروں کے مضبوط باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔یہ بات انھوں نے جمعرات کو27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات، پاکستان کی مستقبل کی اسٹریٹجک قیادت کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی اسٹریٹجک قیادت کا نمائندہ یہ وفد نہایت اہمیت کا حامل ہے۔سندھ حکومت اُن ادارہ جاتی روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو سول انتظامیہ اور قومی سلامتی کے اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کو فروغ دیتے ہیں۔جمعرات کو میجر جنرل محمد رضا ایزاد کی قیادت میں 95 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا جہاں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا اور صوبے کی ترقیاتی ترجیحات، جاری اصلاحاتی ایجنڈے اور سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں پر جامع بریفنگ کی صدارت کی۔

اہم خبریں سے مزید