پشاور کے علاقے دوران پور کی ایک نہر سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کے حکام کے مطابق نہر سے برآمد ہونے والے انسانی اعضاء کو فارنزک تجزیے کےلیے لاہور کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تمام تھانوں کو لاپتہ خاتون سے متعلق اطلاع تھانا شاپور میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 18 نومبر کو دوران پور کی نہر سے ملنے والے انسانی ہاتھ اور دیگر اعضاء پر مہندی لگی ہوئی تھی۔