نیوزی لینڈ کے کرکٹ اسٹار کین ولیم سن اور بھارتی اسٹار اداکار دھنوش کے دوستانہ میچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دبئی مال میں واچ ویک کے عنوان سے ہونے والے ایونٹ میں دھنوش اور کین ولیم سن کی ملاقات نے دونوں کے مداحوں کو حیران کردیا۔
ویڈیو میں اپنی اپنی فیلڈ کے دونوں اسٹارز نے مزاحیہ اور بے تکلف انداز میں گفتگو کی، اس موقع پر دوستانہ ایئر ہاکی میچ بھی کھیلا۔
دونوں شخصیات کی ویڈیو میں ان کے فیشن کے مختلف انداز اور ان میں موجود تضاد ہی دراصل مداحوں کےلیے دلچسپی کا سبب بنا ہے۔
اداکار دھنوش آج کل اپنی نئی فلم تیرے عشق میں کی تکمیل میں مصروف ہیں، جو 28 نومبر کو ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔
کین ولیم سن ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔