• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان کا گھریلو تنازعات کے سبب موت کے منہ تک پہنچنے کا انکشاف

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

آئے دن مختلف تنازعات میں گھرے رہنے والے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار فیروز خان نے ذاتی زندگی کی وجہ سے ہونے والی تنقید کے سبب موت کے منہ تک پہنچنے کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پہلی شادی ختم ہونے کے بعد نجی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

انہوں گھریلو تنازعات اور طلاق کے بعد اپنی سائیڈ کی کہانی پہلی مرتبہ حالیہ پوڈکاسٹ میں پیش کر دی۔


دورانِ انٹرویو انہوں نے کہا کہ مجھے میری ذاتی زندگی کو لیکر نشانہ بنایا گیا، جس کے سبب میں اتنا پریشان ہوا کہ ایک مرتبہ میں ٹوائلٹ میں بے ہوش ہوگیا تھا، میں مرنے کے قریب پہنچ چکا تھا۔

اداکار نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو یاد کررہا تھا کیوں کہ مجھے ان سے ملنے کی اجازت نہیں تھی، میں عدالتی مقدمات سمیت متعدد الزامات کا سامنا کر رہا تھا، جس کے سبب کیرئیر کو بہت نقصان پہنچا، میرا کسی سے ملنا جلنا نہیں تھا۔ میں نے سوچا کہ درزی بن جاؤں گا، کپڑے بیچنا شروع کروں گا۔

فیروز خان کا کہنا تھا کہ ’میری والدہ کی دعاؤں نے میری مدد کی، ان کی پڑھی آیت الکرسی نے کام کیا اور میں پھر اٹھ گیا۔

واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی 2018 میں علیزا سلطان سے ہوئی تھی ، اداکار کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش 2019 جب کہ بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

2022 میں ہی فیروز اور علیزا کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، بچوں کی حوالگی کیس کے دوران علیزا سلطان نے فیروز خان پر سنگین گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے تھے۔

بعد ازاں فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید