بھارتی اداکار رونیت رائے نے سوشل میڈیا کو وقتی طور پر چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
دنیا تیز رفتار ہوگئی ہے، اس کا حصہ بنے رہنا آسان نہیں رہا، کبھی کبھی بڑے اسٹار اداکار بھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 60 سالہ رونیت رائے نےایک جذباتی پوسٹ میں اعلان کیا کہ وہ سوشل میڈیا سے کچھ عرصے کےلیے بریک لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ خود پر توجہ دینے، ذہنی توازن برقرار رکھنے اور کچھ وقت تنہائی میں گزارنے کےلیے سوشل میڈیا کو وقتی طور پر چھوڑ رہے ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا نے مجھے بہت کچھ دیا ہے، جس میں محبت اور حوصلہ افزائی سمیت کئی لمحات ہیں، جنہیں میں ہمیشہ کے لیے سنبھالنا چاہوں گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے مداحوں کا شکر گزار ہوں، اُن سے اس دورانیے میں تعاون کی درخواست کرتا ہوں، یہ الوداع نہیں بلکہ محض عارضی وقفہ ہے، نئی توانائی اور مقصدیت کے ساتھ واپسی ہوگی۔
60 سالہ رونیت رائے کے اس فیصلے کی مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے حمایت کی ہے۔