وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے امور پر اجلاس میں شرکاء کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ریلوے کی مین لائن ون کراچی کوٹری سیکشن اور مین لائن تھری کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تہران، استبول ٹرین سروس کا جلد آغاز ہوگا، قازقستان، ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریل منصوبے سے متعلق بھی ابتدائی کام ہو رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ریلویز کے پراپرٹی اور زمین کے معاملات پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل اختیار کرنے کی ہدایت دی۔
شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اسٹیشن پر مفت وائی فائی فراہم کی جا چکی ہے، مزید 48 ریلوے اسٹیشنوں پر31 دسمبر تک مفت وائی فائی فراہم کیا جائے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ چار ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جا چکا ہے، جلد ہی مزید گیارہ ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔