سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے، استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں پی پی رہنما نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کو بنیاد بناکر تبصرے کرنا مناسب نہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام آئینی اداروں کو اپنی حدود میں کام کرنا چاہیے، صدر جب بھی پوسٹ سے اتریں گے استثنیٰ ختم ہو جائے گا۔
راجا پرویز اشرف نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی بانی چیئرمین سے ملاقات کروانی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچھلےچند سال میں سخت ترین فاصلے وقت کی ضرورت تھے، پیپلز پارٹی کان لیگ سے معاہدہ تھا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے۔