• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان سعید نے اپنے نکاح میں کتنے کروڑ کا حق مہر لکھوایا تھا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان سعید نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنی منگنی میں غیر حاضر تھے، شادی کے دن تاخیر سے پہنچے اور حق مہر کی حیران کُن رقم سے بھی پردہ اُٹھا دیا۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اداکار اپنی اہلیہ علینہ سعید کے ساتھ شریک ہوئے۔ شو میں انہوں نے اپنی منگنی میں غیر حاضر رہنے، شادی کے دن تاخیر سے پہنچنے اور حق مہر سے متعلق دلچسپ قصہ سنا دیا۔

دورانِ انٹرویو سلمان سعید نے بتایا کہ میں اپنی منگنی پر نہیں پہنچ سکا تھا، کیونکہ وہ کووڈ-19 کا دور تھا اور میں کراچی میں شوٹنگ میں مصروف تھا، ادھر میری بیوی کی والدہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ جلدی لاہور آکر منگنی کر لوں تاکہ سب کچھ رسمی طور پر طے ہو جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان دنوں کراچی میں طیارے کو حادثہ پیش آیا تھا اور منگنی کے لیے فیملی پریشر بہت تھا تو اس صورتحال میں، میں نے اپنے بڑے بھائی ہمایوں سعید سے بات کی اور کہا کہ طیارہ گر گیا ہے، مجھے سفر سے خوف آ رہا ہے اس لیے میں نہیں آسکتا میری جگہ آپ چلے جائیں۔

اداکار نے بتایا کہ اس طرح میری جگہ ہمایوں بھائی اور ان کے ایک دوست لاہور گئے اور منگنی کی رسم ادا کی۔ اسی دوران اداکار کی اہلیہ علینہ سعید نے بھی بتایا کہ ہمایوں بھائی نے سلمان کی جگہ مجھے انگوٹھی پہنائی اور وہ مسلسل ہنس رہے تھے اور کہہ رہتے تھے کہ میں نے زندگی میں ایسا کام کبھی نہیں کیا۔

دوران انٹرویو سلمان سعید نے اپنی شادی میں تاخیر اور حق مہر سے متعلق بھی دلچسپ انکشاف کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میری شادی والے دن بھی کافی افراتفری رہی میں دیر سے پہنچا تھا اور فوٹوگرافر کو ہر چیز کی ہدایات دے رہا تھا۔ اب میں دیر سے آیا تھا تو نکاح کا وقت کم رہ گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہم تصاویر کھنچوا رہے تھے تو تمام اہل خانہ نکاح پڑھوانے اسی کمرے میں آگئے اور وہیں ہمارا نکاح ہوا، نکاح سے قبل کچھ بھی طے نہیں تھا، حتیٰ کہ حق مہر بھی طے نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے 50 لاکھ روپے کا کہا تو میں نے جواب دیا کہ 1 کروڑ لکھ دیں، ویسے بھی حق مہر تو تب ہی ادا کرنا ہے ناں جب میں اسے طلاق دوں، تو میں اسے کبھی جانے ہی نہیں دوں گا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید