• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی جماعت نہ ہو: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو
رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن تک میرے خیال سے پی ٹی آئی نام کی کوئی جماعت نہ ہو۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے سے بہتری ہو گی اس میں بہت تبدیلی آئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے دیکھا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز اچھا کام کر رہی ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو 9 مئی کے کیسز میں سزا ہوئی ان کی فیملی نے کہا کہ ہمارے بچوں سے غلطی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں سزا یافتہ لوگوں کی فیملی نے بھی ن لیگ کو ووٹ دیا ہے، ن لیگ نے ہمیشہ کسی سے وعدہ کیا تو اس کو پورا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے مشیر نے کہا کہ جو اتحادیوں سے بات کی ہے ہم بالکل اس کے پابند ہوں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا غیر سیاسی رویہ ہے جس کے باعث وہ مائنس ہوتی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید