• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان شاہینز کو مبارک باد

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی شاہینز کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، ٹیم کے کوچز اور بورڈ حکام بھی اس فتح پرلائق تحسین ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کررہے ہیں۔

علاوہ ازیں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ جیتنے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فتح پاکستان کرکٹ کے روشن و شاندار مستقبل کی نوید ہے، پاکستان شاہینز نے حقیقت میں شاہینز کی طرح ٹورنامنٹ کھیلا اور تیسری بارچیمپئن بنے۔

قومی خبریں سے مزید