نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام قومی وحدت کی طاقت بنا ہے، اجتماع عام نے عوام دشمن نظام کے خاتمے کا نیا عزم دیا ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، ضمنی انتخابات بھی متنازع اور مقبولیت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی نظام مکمل زوال کا شکار ہے، متناسب نمائندگی طرز انتخابات لایا جائے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کا بار بار بلدیاتی انتخابات سے فرار ہونا عوام دشمنی ہے۔