• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی ملاقات

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔ 

واضح رہے کہ 20 نومبر کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا تھا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان نیوی کی جنگی تیاریوں کی بھرپور ستائش کی اور قومی سمندری سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے پختہ عزم کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور تینوں مسلح افواج میں مشترکہ کارکردگی مضبوط بنانے میں جنرل ساحر شمشاد کے کردار کو سراہا۔ 

قومی خبریں سے مزید