• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، آئی ایس پی آر

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر 

سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

ملاقات میں پاک سعودی عرب دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، دفاعی تعاون، سیکیورٹی اشتراک اور انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

فوٹو: آئی ایس پی آر
فوٹو: آئی ایس پی آر

جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی افواج سے مختلف شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور مضبوط شراکت داری مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

جی ایچ کیو آمد پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے، پاک فوج کے دستے نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

قومی خبریں سے مزید