• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولنگر: ٹریلر کی رکشے کو ٹکر، ایک طالبہ جاں بحق، 7 زخمی

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں ٹریلر نے رکشے کو ٹکر ماردی، حادثے میں رکشے میں سوار ایک طالبہ جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق 12 سال کی طالبہ کی لاش اور زخمی طالبات اسپتال منتقل کردی گئیں، حادثے کا شکار طالبات اسکول سے گھر واپس جارہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر کو تحویل میں لے لیا گیا، فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید