وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لوئی بھیر کے علاقے میں بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر سیلون کے مالکان اور با اثر افراد نے تشدد کیا، لڑکی کے بال کاٹ دیے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔
ایس ایس پی نے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔