• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر ریاستی موقف واضح کردیا۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، دونوں ممالک کو تعاون میں توسیع کرنی چاہیے۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکا کےتعلقات میں مثبت رفتار برقرار رہنی چاہیے، تائیوان کی چین کے پاس واپسی پوسٹ وار انٹرنیشنل آرڈر کا اہم حصہ ہے۔

شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔

امریکی اور چینی صدور نے اس موقع پر یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پنگ نے کہا کہ یوکرین تنازع کے فریقین اختلافات کم کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید