ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔