آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام 39 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 آب و تاب سے جاری ہے۔
ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025 کے 26ویں روز کا آغاز بچوں کے لیے پیش کیے گئے تھیٹر پلے ڈی ٹریژر ہنٹ سے ہوا۔
تھیٹر پلے کے ہدایت کار اور مصنف حسن ملک ہیں، اس پرفارمنس میں علیزے، حاشر، عادل، سلیمان روحی، عاصم سمیت دیگر اداکاروں نے حصہ لیا۔
تھیٹر کی کہانی جادو، باتیں کرنے والے جانوروں اور مہم جوئی سے بھرپور ہے، جسے دیکھنے کے لیے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔