• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ورلڈ کلچر فیسٹیول میں روشنیوں اور رنگ و نور کی برسات

کراچی(رپورٹ/ اخترعلی اختر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے منعقدہ ورلڈ کلچر فیسٹیول افتتاح ہوگیا، فیسٹول میں موسیقی، رقص اور رنگ و نور کی برسات ہوتی رہی، بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکاروں کی دلکش پرفارمنس نے دل جیت لیے۔جنگ اور جیو فیسٹول کے میڈیا پارٹنر ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے افتتاح کیا، سیعد غنی، ناصر حسین شاہ، ذوالفقار علی شاہ سمیت دیگر وزا نے شرکت کی۔ قونصل جنرل آسٹریلیا، آئیوری کوسٹ کراچی، ترکیے، فرانس، یو اے ای، جاپان، سری لنکا، ریشیا، عراق، ڈپٹی کمشنر بنگلہ دیش کی خصوصی آمد نے فیسٹیول کی رونقوں میں اضافہ کیا۔ صدر احمد شاہ نے 39 روزہ عالمی ثقافتی میلے کے اغراض و مقاصد پیش کیے۔ ورلڈ کلچر فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے معروف مصور امین گل جی کی زبردست پرفارمنس نے بھر پور توجہ حاصل کی۔ فیسٹیول میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کی بڑی تعداد میں شرکت نے حاضرین کی بھرپور داد حاصل کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ، گزشتہ سال 44 ممالک کے فنکاروں نے اس ایونٹ میں حصہ لے کر ہمارے امن کے پیغام کو دنیا بھر میں اجاگر کیا تھا، اس مرتبہ 142 ممالک اور 1,000 سے زائد فنکاروں کا اس فیسٹیول کا حصہ بننا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ تقریب کے آخر میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں پرفارمنس کا سلسلہ شروع ہوا۔ مدن گوپال( نیپال)، عمار اشقر(سیریا)، لوسی ٹاسکر(بیلجیم)، شاہ جا فقیر، ارمان رحیم(پاکستان)، شیریں جواد(بنگلہ دیش)نے اپنی آواز کا جادو جگایا، جبکہ فرانسیسی گلوکار زکریا حفار نے سنتور بجا کر تقریب کو چار چاند لگا دیے، اکبر خمیسو خان نے بانسری بجاکر تقریب کےرنگوں میں اضافی کیا۔ واضح رہے کہ جیو نیٹ ورک، عالمی کلچر فیسٹیول کا میڈیا پارٹنر ہے۔ یہ فیسٹیول 39 روز جاری رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید