اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھارت میں آباد بنی منسشی قبیلے کو اسرائیل منتقل کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ابتدائی طور پر بنی منسشی قبیلے کے 1200 افراد کو 2026 میں اسرائیل منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق بنی منسشی قبیلے کے 6 ہزار افراد کو 2030 تک اسرائیل میں آباد کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بنی منسشی قبیلے کے 5 ہزار کے قریب افراد پہلے سے اسرائیل میں آباد ہیں۔