• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر متحدہ نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی

بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ایم کیو ایم نے قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرا دی۔ قرارداد ایم کیو ایم کے رکن عامر صدیقی نے جمع کرائی۔ 

قرارداد کے مطابق بھارتی وزیر دفاع کا بیان تاریخی طور پر گمراہ کن اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، سندھ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ 

قرارداد کے متن کے مطابق ایسے بیانات کا مقصد خطے میں تناؤ پیدا کرنا ہے۔ وفاقی حکومت بھارتی وزیر دفاع کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو دنیا کے سامنے اٹھائے۔

گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

قومی خبریں سے مزید