• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سندھ کی طرف سے کوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے، ایئرمارشل (ر) ارشد ملک

ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا ہے کہ بھارت سندھ کی طرف سے کوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے حوالے سے بیان پر گفتگو ہوئی۔

پروگرام میں ایئرمارشل (ر) ارشد ملک، سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے اظہار خیال کیا۔

سابق ایئر مارشل نے کہا کہ بھارت سندھ کی طرف سے کوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے، اگر بھارت نے ایسا کیا تو اسے اس مرتبہ ساؤتھ میں بھی مار پڑے گی۔

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی جرات نہیں کرے گا، بھارت بڑھکیں لگارہا ہے۔ اس سے بھارت اپنے آپ کو خطے میں مزید تنہا کرے گا، ہمیں بھارت کی گیدڑ بھبکیوں سے نہیں ڈرنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ اگر بھارت سندھ میں پنگا لے گا تو ان کی خالصتان ہمارے ڈور اسٹیپ پر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے زیرِ سایہ ماضی کی طرح تمام فورسز مل کر جواب دیں گی۔

قومی خبریں سے مزید