گلگت بلتستان کے نامزد نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے حلف اٹھا لیا۔
نگراں وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس گلگت میں ہوئی۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نگراں وزیر اعلیٰ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے پاکستان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم، اہم وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام شریک ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما نوید قمراور شیری رحمان بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
نادیہ خٹک نے کہا کہ مجھے اسد خان کے ساتھ گاڑی میں بٹھایا گیا، راستے میں گاڑی روک کر مجھے چھوڑ دیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کی تیاریوں پر بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان عمان وزارتی کمیشن کے آئندہ 8ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملہ پر وزارت داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ایمرجنسی یا گورنر راج سے حالات مزید خراب ہوجائیں گے، اس وقت خیبر پختونخوا کسی مزید تجربہ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ 11 ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اب تک مبینہ اغوا یا گرفتار ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی ملاقات کی دعوت کو مولانا فضل الرحمان نے قبول کر لیا، دونوں کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی نے صوبے کی ترقی کے اوپر صفر وقت لگایا جبکہ تخریب کاری کے لیے 6، 6 گھنٹے کی طویل میٹنگ کی۔
ہلاک دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
فرار ہونے والے نکاح خواں کی تلاش جاری ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
1996ء میں انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سِول اعزاز نشانِ امتیاز عطاء کیا گیا۔
آج دوبارہ تلخ کلامی ہونے پر ہمسائے نے دودھ فروش پر فائرنگ کر دی۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کرانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔
اسلام آباد میں سڑک کنارے پھندا لگی طالبہ کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہو سکا۔