• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب میں انڈسٹریل پارک بنائے گا، معاہدہ ہوگیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

محکمۂ صنعت و تجارت پنجاب اور چینی گروپ کے درمیان پنجاب میں سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیرِ صنعت شافع حسین اور چینی کمپنی کے سی ای او مسٹر پیڈرک نے معاہدے پر دستخط کردیے۔

چینی سرمایہ کار گروپ پنجاب کے اسپیشل اکنامک زون میں 300 ایکڑ پر مشتمل زمین پر انڈسٹریل پارک بنائے گا، انڈسٹریل پارک میں چین کا سرمایہ کار گروپ ڈیڑھ ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری لائے گا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انڈسٹریل پارک میں ٹیکسٹائل، آٹوموٹیو، فارما اور دیگر شعبوں کے کارخانے لگیں گے۔

وزیرِ صنعت شافع حسین کا کہنا ہے کہ چینی گروپ کو پنجاب کے کسی ایک سپیشل اکنامک زون میں درکار زمین دیں گے، متعدد چینی کمپنیوں نے پنجاب میں صنعتی یونٹس کی تعمیر شروع کر دی ہے، غیرملکی سرمایہ کارکمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہی ہیں، حکومت ملکی اورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دے رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید