• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: سیف سٹی منصوبے کے ذریعے ای چالان شروع، آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی شامل

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ایس ایس پی سیف سٹی پروجیکٹ راولپنڈی رانا عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کے ذریعے ای چالاننگ شروع کر دی ہے، سیف سٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی شامل ہے، راولپنڈی میں 600 کے قریب ای چالان جاری ہو چکے ہیں۔

ایس ایس پی سیف سٹی پروجیکٹ رانا عبدالوہاب نے راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں 2100 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، سیف سٹی کے ذریعے کرائم ڈیٹیکشن اور ٹریفک ریگولیٹ ہو رہا ہے، اسموگ کنٹرول کے لیے بھی سیف سٹی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چار تحصیلوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس کے ڈیوائسز بھی لگائے ہیں، سیف سٹی کیمرے 359 مقامات پر نصب کیے گئے ہیں، سیف سٹی منصوبہ ٹریفک کے نظام کو مددگار ثابت ہو رہا ہے، سیف سٹی منصوبے سے ہر قسم کی ٹریفک وائلیشنز مانیٹر ہو رہی ہے۔

رانا عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ 24 گھنٹے آپریشنل رہے گا، راولپنڈی میں اب ٹریفک وائلیشن کے چالان شہریوں کو ان کے گھروں پر بھیجیں گے، فیک نمبر پلیٹ پر اب مقدمات کا اندراج بھی کیا جا رہا ہے، سیف سسٹم میں چالان جاری کرنے سے قبل اس کی چھان بین کی جاتی ہے، ای چالاننگ ادائیگی کے لیے 10 دن کا ٹائم فریم دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سیف سٹی پروجیکٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں 41 سیف سٹی منصوبے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم سے منسلک ہیں، سیف سٹی کیمرے 19 سے زائد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید