• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب کی کرپشن ہوئی، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔

صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، نیب اس کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔ 

انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح 7 اعشاریہ1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید