بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حسینہ واجد کی حوالگی سے متعلق بنگلادیش کی درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حوالگی کیلئے بنگلادیشی درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے داخلی عدالتی اور قانونی طریقہ کار کے تحت درخواست کا جائزہ جاری ہے۔
بنگلادیش نے پہلی بار گذشتہ برس دسمبر میں بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا، گذشتہ ماہ حسینہ واجد کو بنگلادیش کی عدالت سے ملنے والی سزائے موت کے بعد ایک بار پھر بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا۔
بنگلادیش کی عدالت نے گذشتہ ماہ حسینہ واجد کو طلبا احتجاج میں ہلاکتوں کا حکم دینے پر سزائے موت سنائی تھی۔
حسینہ واجد گزشتہ برس اگست میں حکومت مخالف طلبا احتجاج کے بعد حکومت چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں۔