• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر نے بیٹیوں کو بالی ووڈ سے دور رکھنے کی وجہ بتادی

تصویر: بھارتی میڈیا
تصویر: بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار اور فلمساز فرحان اختر نے اپنی بیٹیوں شکایا اور اکیرا کو بالی ووڈ کی چکاچوند سے دور رکھنے کی وجہ بتا دی۔

51 سالہ فرحان اختر کے مطابق وہ چاہتے ہیں کہ انکی بیٹیاں اپنی کامیابیاں خود حاصل کریں، اس لیے نہیں کہ ان کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے ہے۔ 

واضح رہے کہ فرحان اختر جو کہ معروف گیت نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر کے بیٹے ہیں، ان کی اپنی سابق اہلیہ ادھونا بھابانی سے دو بیٹیاں  شکایا اور اکیرا ہیں جنکی پرورش کے معاملے میں وہ اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں۔ 

تاہم دیگر اسٹار کڈز کے برعکس فرحان اختر اپنی بیٹیوں کو شہرت اور میڈیا کی توجہ سے دور رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹیاں اپنی کامیابی خود حاصل کریں، ان پر اسٹار کڈز یا فلمی خاندان سے ہونے کا لیبل نہ لگے۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے اپنی بیٹیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان اختر نے کہا کہ ان کی بچیاں ہنس مکھ ہیں اور آزادانہ طور پر پروان چڑھ رہی ہیں۔ ہم انہیں نہیں بتاتے کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔ وہ اپنا راستہ خود بنائیں گی، بچیاں بہت پراعتماد اور سمجھ دار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر وہ عوامی طور پر مشہور ہونا چاہتی ہیں تو میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں، لیکن بہتر یہ ہوگا کہ وہ اپنی محنت سے یہ مقام حاصل کریں، نہ کہ کسی کی بیٹی ہونے یا فلاں شخص سے تعلق رکھنے کی وجہ سے۔ اسی لیے میں انہیں فلمی دنیا سے دور رکھتا ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید