بالی ووڈ اداکار فرحان اختر نے اپنی سابقہ اہلیہ ادھونا بھابانی سے طلاق کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکی زندگی کو کولیٹرل ڈیمج قرار دے دیا۔
ایک پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے فرحان اختر اور ان کی اہلیہ شبانی ڈانڈیکر نے اپنے رشتے اور بچوں پر طلاق کے اثرات کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔
فرحان نے کہا کہ طلاق کے بعد وہ اپنے بچوں کےلیے خود کو قصور وار قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ یقیناً بچوں کےلیے آسان نہیں ہوگا کیونکہ ایک رشتہ جسے وہ مضبوط اور کامل سمجھتے تھے وہی ٹوٹ گیا۔
انکا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے بچوں میں غصہ، اداسی اور کسی حد تک ناراضی ضرور ہوگی لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اور بات چیت کرکے کوئی نہ کوئی سمجھوتہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کےلیے بہت زیادہ قصوروار ہوں، کیونکہ اس طلاق کا ان سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن وہ جذباتی طور پر ایک طرح سے کولیٹرل ڈیمج ہیں۔