• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصیر الدین شاہ کی فرحان اختر سے متعلق پرانے تبصرے کی وضاحت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار نصیر الدین شاہ نے فرحان اختر کی اداکاری کے بارے میں اپنے سابقہ تبصرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس میں میڈیا نے مبالغہ آرائی کی۔ 

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے بات چیت کے دوران 75 سالہ سینئر اداکار نے فرحان اختر کے اس بیان پر ردعمل کا اظہار کیا جس میں فرحان اختر نے ان کے کمنٹس کو نامناسب قرار دیا تھا۔ 

نصیر الدین شاہ نے کہا ان کے تبصرے، جو فرحان کی 2013 کی فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں اداکاری سے متعلق تھے، میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیے۔ نصیر الدین شاہ نے کہا کہ فرحان اختر اپنی جگہ درست ہیں لیکن میرے خیال میں اس تبصرے میں کچھ مبالغہ آرائی کی گئی۔ 

جب نصیر الدین شاہ سے پوچھا گیا کہ کونسی بات میں مبالغہ آرائی کی گئی تو انھوں نے کہا یہ جاننے کے لیے آپکو کوئی زیادہ جینئس نہیں ہونا پڑے، آپ دونوں بیانات پڑھ لیجیے۔

2013 میں نصیر الدیں نے فرحان کی فلم ’بھاگ ملکھا بھاگ‘ میں اداکاری پر تبصرے میں کہا تھا کہ مجھے ان کی پرواہ نہیں اور نہ ہی ان کی فلمیں دیکھتا ہوں، مجھے انکی پہلی فلم دل چاہتا ہے پسند آئی تھی۔ وہ ایک بہترین انسان ہیں اور ان میں بے شمار صلاحیتیں ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کل اگر میں سنوں کہ انھوں نے دس کھانے اپنے ہاتھوں سے تیار کیے ہیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی۔ وہ گلوکاری، اداکاری کے ساتھ فلمیں بناتے اور لکھتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت اچھا ہے کہ وہ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔ میں انکی اداکاری یا فلموں کا بڑا مداح نہیں، لیکن میں ان سے متاثر ہوں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید