• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر فرخ کھوکھر کو گرفتار کرلیا گیا

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے  اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ چیکنگ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرخ کھوکھر کو زیرو پوائنٹ کے ناکے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل راولپنڈی کے مشہور سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علماء اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید