بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا۔
توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ہے، کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے کل جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، کیس میں پراسیکویشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب ہونا تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔