• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ریلویز کے لگژری سیلون کے کرایوں میں حیرت انگیز کمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان ریلویز کے لگژری سیلون کے کرایے میں حیرت انگیز کمی کر دی گئی۔

ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے ریلوے کے سیلون کا کرایہ 5 لاکھ روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔

ریلوے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1 لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان ریلوے کے لگژری سیلون میں سفر کے لیے عوام کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔

اس فیصلے کے مطابق ریلوے کے 5 لگژری سیلون کرایے پر عوام الناس کو بھی میسر کر دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ لگژری سیلون وزیرِ اعظم، وزیرِ ریلوے، چیئرمین ریلوے، سی ای او اور آئی جی ریلوے کے لیے مختص تھے۔

قومی خبریں سے مزید