ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) خانزیب کے مطابق ہنگو کے شاہو روڈ پر قاضی تالاب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔